کوئٹہ میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے20 گھنٹے بعد کھول دی گئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ میں امن وامان کے پیش نظر بند کی گئی موبائل اور انٹرنیٹ سروس عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے بیس گھنٹے بعد کھول دی گئی محکمہ داخلہ بلوچستان کے ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں اتوار کی شب ضمنی انتخاب کے بعد پیدا ہونے والی امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر محکمہ داخلہ بلوچستان نیاتوار کی شب گیارہ بجے موبائل اور انٹر نیٹ سروس بند کردی تھی پیر کو موبائل اور انٹر نیٹ سروس بند ہونے سے جہاں سرکاری امور متاثر ہوئے وہاں عوام کو بھی مشکلات کا سامنا رہامحکمہ داخلہ بلوچستان نے بیس گھنٹے بعد کوئٹہ میں موبائل اور انٹر نیٹ سروس بحال کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے