ژوب میں زلزلے کے جھٹکے

ژوب(این این آئی) ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما ء مرکز کے مطابق بلو چستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر4عشاریہ 4ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی زمین میں 34 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما ء مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ژوب کے قریب تھا تاہم زلزلے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان و مانی نقصان نہیں ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے