لکی مروت میں پولیس پر فائرنگ، دو اہلکار جاں بحق

پشاور(ڈیلی گرین گوادر)خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے تھانہ غزنی خیل کی حدود میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے، پولیس نے تعاقب کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو ماردیا۔

پولیس کے مطابق شہید پولیس اہلکار ڈیوٹی کے لئے جا رہے تھے کہ ان پر فائرنگ کردی گئی۔ دونوں اہلکار ڈاک ڈیوٹی پرتعینات اور موٹر سائیکل پر ڈاک لینے تھانوں میں جا رہے تھے۔

ڈی پی او لکی مروت کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی لاشیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے