سول ہسپتال کوئٹہ میں پانچ سال کے دوران 2 ارب روپے سے زائد کی بے قاعدگیوں کی نشان دہی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ کے سول ہسپتال کوئٹہ کی 2017سے 2022کے دورانیہ کی خصوصی آڈٹ رپورٹ سامنے آگئی رپورٹ میں ہسپتال میں پانچ سال کے دوران 2 ارب روپے سے زائد کی بے قاعدگیوں کی نشان دہی ہوئی ہے، آڈٹ رپورٹ بلوچستان اسمبلی کی پبلک اکاوئنٹس کمیٹی کے سپرد کردی گئی۔آڈیٹر جنرل پاکستان کی جانب سے جاری خصوصی آڈٹ رپورٹ کے مطابق اس دوران ادویات کی خریداری میں 1ارب 85کروڑ روپے کی بے قاعدگیاں ہوئی ہیں جبکہ پانچ برسوں میں ہسپتال کے مین اسٹورسے 2کروڑ 28لاکھ کی ادویات غائب ہوئی۔رپورٹ کے مطابق دل کے مرض کیلئے اسٹنٹ کی تین کروڑ 17لاکھ کی مشکوک خریداری سامنے آئی لوکل پرچز میں چار کروڑ روپے اور آکسیجن پلانٹ کے ٹینڈرز میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد کی بے قاعدگیاں رپورٹ ہوئیں ہیں سول ہسپتال کو آکسیجن سلنڈر کی غیر ضروری کھپت سے چھ کروڑ روپے کا نقصان ہوا،وردی،فرنیچر اور مشینری کی خریداری میں 6کروڑ 18لاکھ کی بے قاعدگیاں سامنے آئیں بلوچستان اسمبلی نے 2017سے 2022کے دوران پانچ سال کی اسپیشل آڈٹ رپورٹ، پبلک اکاونٹس کمیٹی کے سپرد کردی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے