حلقہ پی بی 45 کوئٹہ پر دھاندلی زدہ انتخابات کروانے کے بعد چیف الیکشن کمشنر کو مستعفی ہو جا نا چاہیے،نصراللہ خان زیرے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پشتونخواء نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی صدر و حلقہ پی بی45کوئٹہ سے امیدوار نصراللہ خان زیرے نے کہا ہے کہ بلو چستان اسمبلی کے حلقہ پی بی45 کے 15پو لنگ اسٹیشنز پر میری کامیابی کو ایک سازش کے تحت ناکامی میں تبدیل کیا گیا، دھاندلی زدہ انتخابات کروانے کے بعد چیف الیکشن کمشنر کو مستعفی ہو جا نا چاہیے، 5جنوری کے انتخابات میں ہو نے والی دھاندلی میں جمعیت علماء اسلام برابر کی شریک ہے۔یہ بات انہوں نے پیر کوپشتونخواء نیشنل عوامی پارٹی کے سنیئر ڈپٹی چیئرمین رضا محمد رضا،مرکزی سنیئر سیکرٹری قادر آغا،خوشحال کاسی،نداسنگر،سلیمان بازئی، پروفیسر اسد ترین اوراحسان آغا کے ہمراہ صوبائی دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ 8فروری2024 کو ملک بھر میں ہو نے والے عام انتخابات میں تاریخ کی بد ترین دھاندلی کی گئی اسی طرح 5جنوری کے انتخابات میں بھی حلقہ پی بی45کوئٹہ پرمیری کامیابی کو ناکامی میں تبدیل کیا گیااس عمل میں جمعیت علماء اسلام بھی برابر کے شریک ہیں 3جنوری کو جمعیت علماء اسلام کے امیدوار وں نے الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر پولنگ اسٹیشنز کی ووٹر لسٹ کو تبدیل کیا پولنگ ایجنٹس اور ووٹر جب اپنا حق رائے دہی استعمال کر نے گئے تو ووٹر لسٹ میں انکا نام ہی نہیں تھے جو ایک مجرمانہ فعال ہے۔ نصراللہ خان زیرے نے کہاکہ پولنگ اسٹیشنز میں ایسے پریزائڈنگ آفیسر موجود تھے جو سرکاری ملازم ہی نہیں تھے،حکومتی امیدوار کو کامیاب بنانے کیلئے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیاگیا حلقہ پی بی 45کے تمام 15 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج آنے سے پہلے پیپلز پارٹی کے امیدوار کی جیت کا اعلان کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ ووٹر لسٹ میں نام نہ ہونے پر 5 درخواستیں دے چکا ہوں غیر جمہوری راستہ اورغیر جمہوری قوتوں کے ساتھ ملکر سازش کرنے کی سزا جمعیت علماء اسلام کے امیدورا کو مل گئی میری کامیابی کو ناکام بنا نے کیلئے جمعیت علماء اسلام کے امیدوار نے بھرپور کوشش کی لیکن قدرت کا کرشمہ ہے کہ وہ خود اس گڑھے میں گر گئے پشتونخواء نیشنل عوامی پارٹی جمعیت علماء اسلام کے احتجاج میں شریک نہیں ہے۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ چیف الیکشن کمیشن کو انتخابات کے نتائج کے بعد استعفیٰ دے دینا چاہئے اورکامیاب ہونے والے امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کینسل کرکے حلقہ پی بی 45 کوئٹہ پر عوام کو حق دینے کے لئے دوربارہ انتخابات کروائے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے