تربت،مسافربس دھماکے کا مقدمہ دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستا ن کے ضلع تربت میں ہفتے کے روز مسافر بس کے قریب ہونے والےدھماکے کا مقدمہ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے تھانے میں درج کر لیا گیا۔
مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیاگیا ہے جس میں انسداد دہشت گردی، قتل، اقدام قتل، ایکسپولیسو ایکٹ کی دفعات شامل ہیں۔یاد رہے کہ تربت میں 2 روز قبل مسافر بس سے بارود سے بھری گاڑی ٹکرائی گئی تھی جس میں 6 افراد جاں بحق اور 50 زخمی ہو گئے تھے۔پولیس کے مطابق دھماکے کا شکار بس کراچی سے تربت جارہی تھی۔