بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء پر این ایچ ایم پی قابل تعریف ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا موٹروے پولیس کے ڈی ایل اے کوئٹہ کا سرپرائز دورہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کے طریقہ کار کا جائزہ لیا وزیراعلیٰ نے موٹروے پولیس سے انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا وزیراعلیٰ بلوچستان نے مروجہ تھیوریٹیکل اور پریکٹیکل ڈرائیونگ ٹیسٹ مکمل کرلیاوزیراعلیٰ کی انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کے لئے درخواست ڈی ایل اے اسلام آباد کو بھجوا دی گئی وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ موٹروے پولیس کا ڈرائیونگ لائسنس نظام عوام کے اعتماد کا مظہر ہے بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء پر این ایچ ایم پی قابلِ تعریف ہے محفوظ سفری نظام کے لیے این ایچ ایم پی کی کاوشیں لائقِ ستائش ہیں ڈرائیونگ لائسنس کے شفاف اور جدید نظام سے عوام کا اعتماد بحال ہوا ہے انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کا حصول این ایچ ایم پی کی صلاحیتوں کا ثبوت ہے موٹروے پولیس کے افسران کی پیشہ ورانہ مہارت نے بہترین نظام کو یقینی بنایا بلوچستان میں محفوظ اور شفاف ڈرائیونگ نظام کے قیام کے لیے این ایچ ایم پی کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے