بولان میڈیکل کالج کی جانب سے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں 28آوٹ آف سلیبس سوالات کو ختم کر کے امیدواروں کوگریس مارکس دئیے جائیں،عائشہ ایوب

خضدار(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان اور ملک کے دیگر میڈیکل کالجوں کے داخلوں کے لئیے ٹیسٹ دینے والی طلبا و طالبات حافظہ عائشہ ایوب،افشا محمد یعقوب،تانیہ غفار اور عبدالباسط کی قیادت میں اپنے ساتھ ہونے والے نا انصافی کے خلاف احتجاجی ریلی نکال کر پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا مظاہرین ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز، کوئٹہ کے خلاف نعرے درج تھے احتجاجی مظاہرے کے بعد طلبا و طالبات نے پریس کانفرنس کیا آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین بشیر احمد ایڈووکیٹ میر سفر خان مینگل،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری غلام نبی ایڈووکیٹ،پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے رہنماعید محمد ایڈووکیٹ و رئیس محمد ایوب نوتانی بی ایس او پجار کے جنرل سیکرٹری حسیب بلوچ، بی ایس او کے سنٹرل کمیٹی کے رکن عدنان بلوچ،لسبیلہ یونیورسٹی کے سابق جنرل سیکرٹری معاویہ بلوچ سمیت مختلف سیاسی جماعتوں و طلبا تنظیموں کے عہدیداروں نے ان سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے پریس کانفرنس اور ریلی میں شریک ہوئے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طلبا و طالبات کا کہنا تھا کہ ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس سال 2024-2025سیشن کے لئے منعقدہ ٹیسٹ میں قریبا نو ہزار طلبا و طالبات نے داخلہ ٹیسٹ میں حصہ لیا جن میں سے تقریبا تین ہزار سے زاہد طلبا و طالبات نے اپنا سینٹر شہید ذالفقارعلی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام باد رکھا جبکہ باقی امیدواروں نے بولان میڈیکل یونیورسٹی اینڈ ہیلتھ سائنسز بلوچستان کوئٹہ میں ٹسیٹ دیا بی ایم سی کے نسبت اسلام باد میں ٹیسٹ انتہائی آسان لیا گیا مگر اسلام آباد میں ٹیسٹ دینے والے امیدواروں نے احتجاج کیا تو ان کی احتجاج کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں چھ گریس مارکس دئے گئے بعد میں مکمل ٹیسٹ بھی دوبارہ لیا گیا بات یہاں ختم نہیں ہوئی دوبارہ ٹیسٹ لینے کے بعد بھی انہیں اس بات پر13 گریس مارکس دئیے گئے جبکہ دوسری جانب ہمارے یہاں بولان میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز نے طلبا و طالبات کے ساتھ شروع سے ہی نا انصافی برتنا شروع کر دی گرمی کے موسم میں امیدواروں کو چیکنگ کے نام پر دوگھنٹے دھوپ میں کھڑا کرکے ان کا وقت ضائع کیا گیا بعدازاں جو سوالات دئیے گئے ان میں سے 26 سے 28سوالات آوٹ آف کورس تھے جس کی وجہ سے تمام امیدوار زہینی دباو کا شکار ہو گئے اگر ہم شہید زولفقار بھٹو یونیورسٹی اسلام آباد کے ٹیسٹ کی مشکلات کا بولان میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کے ساتھ موازنہ کریں یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ بلوچستان میں ہونے والا ٹیسٹ زیادہ مشکل تھا اور گریس مارکس بھی مل گئی بلوچستان بھر میں صرف تین امیدواروں نے 170 نمبر حاصل کئے جبکہ اسلام آباد میں آسان سوالنامہ ہونے کی وجہ سے پہلا پوزیشن لینے والا امیدوار نے 198 نمبر حاصل کئے جبکہ 38 سے زاہد امیدواروں نے 190 تک مارکس حاصل کئے دوسری جانب ہم جو بلوچستان میں ٹیسٹ دئیے ہمارے سارے اعتراضات پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے اس کے علاوہ خضدار سمیت بلوچستان کے دیگر اضلاع کے امیدواروں میں سے جن امیدواروں نے اسلام آباد میں ٹسیٹ دیا انہیں 13 گریس مارکس ملے جبکہ بولان میڈیکل کے زریعے کوئٹہ میں ٹیسٹ دینے والے طلبا و طالبات گریس مارکس سے محروم رہے تو ان کے درمیان کیسا انصاف کیا جائے گا؟جن اعتراضات پر اسلام آباد میں ٹیسٹ دینے والے امیدوارں کو گریس مارکس ملے انہیں اعتراضات ہمارے بھی ہے ہماری اواز کیوں نہیں سنی جا رہی ہے اس تمام صورتحال میں ہم طالبہ کرتے ہیں کہ ہماری آواز سنی جائے ہمارے اعتراضات کا ازالہ کیا جائے،سب سے پہلے بولان میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کی جانب سے 28 آوٹ آف سلیبس سوالات کو ختم کر کے تمام امیدواروں کو 28 گریس مارکس دئیے جائیں،جس طرح زولفقاربھٹو یونیورسٹی اسلام آباد نے تمام امیدواروں کو اجازت دی تھی کہ وہ سوالنامہ اپنے ساتھ لے جا سکتے ہیں اسی طرح بولان میڈیکل انتظامیہ اپنی ویب سائیٹ پر مکمل پرچہ شائع کرے،ہمارے میرٹ لسٹ کو صاف شفاف انصاف کے ساتھ مرتب کیا جائے مندرجہ بالا مطالبات ہمارے اصولی اور جائز ہیں ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ان پر غور کیا جائے وگرنہ ہم سخت لائحہ مرتب کرینگے جس میں کوئٹہ،خضدار،ژوب،نصرآباد سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں قومی شاہراوں پر دھرنا دے کر قومی شاہرایں بلاک کرینگے اپنے والدین ہمدردوں اور انصاف پسند لوگوں کے ساتھ ملکر مزید سخت احتجاج کے لئے لائحہ عمل ترتیب دینے قبل ازیں ہم کوئی سخت فیصلہ کریں حکومت،متعلقہ ادارے خصوصا چیف جسٹس بلوچستان ہمارے ساتھ ہونے والے نا انصافی کا ازخود نوٹس لیکر ہمیں انصاف فراہم کریں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
06-01-2025(UNA)19
خضدار، نئے ایس ایس پی جاوید احمد زہری کا چارج سنبھالنے کے بعد قانون کی حکمرانی اور جرائم کے خاتمے کا عزم
ایس ایس پی جاوید احمد زہری کا منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں
خضدار (یو این اے)نئے تعینات ہونے والے ایس ایس پی خضدار جاوید احمد زہری کو ایس ایس پی آفس خضدار آمد پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی- ایس ایس پی نے باقاعدہ اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا۔ بعد ازاں ایس ایس پی نے دفتر اسٹاف سے مخاطب ہوکر کہا کہ مجھے امید ہے کہ میرا اسٹاف اپنے فرائض منصبی محنت،لگن و ایمانداری اور خوش اسلوبی سے سر انجام دے گا۔ ایس ایس پی نے مزید کہاکہ میری ترجیحات میں قانون کی حکمرانی، جرائم و جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ اور خاص طور پر منشیات فروشوں سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔انسداد جرائم کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں گے کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اج ازت نہیں دی جائیگی۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
06-01-2025(UNA)20
حاجی حفیظ اللہ مغیری کا دھاندلی زدہ انتخابات کی مذمت، عوامی رائے کو نظرانداز کرنے کی شدید تنقیدجمعی
ت علما اسلام کا حکومتی اداروں کی کارروائیوں پر سخت ردعمل، عوامی اعتماد کا بحران بڑھ رہا ہے
بھاگ(یو این اے)جمعیت علما اسلام پاکستان کی مرکزی و صوبائی جنرل کونسل کے ممبر و جنرل کونسلر میونسپل کمیٹی بھاگ حاجی حفیظ اللہ مغیری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ PB-45 کوئٹہ کی عوام نے جذبے کے ساتھ آٹھ فروری کے دھاندلی زدہ الیکشن کے خلاف ری پولنگ میں جمیعت علما اسلام کے امیدوار میر محمد عثمان پرکانی کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کیا پولنگ اسٹیشن سے ایجنٹس کو جاری فارم 45 اس کا واضح ثبوت ہیں لیکن امیدوار کو آر او آفس کے باہر روک کر چوری چھپے عجلت میں فارم 47 جاری کردئیے گئیاور عوام کی رائے کو ردی کی ٹوکری میں ڈالا گیا۔مقتدر اداروں کی جانب سے تسلسل کے ساتھ اس طرح کی حرکات سے عوام کا اعتماد پارلیمانی نظام سے ختم ہوتا جارہا ہے جو کسی بھی طور پہ مملکت خدائیداد کے لئیے نیک شگون نہیں -جب تک عوامی رائے کا احترام نہیں کیا جاتا افراتفری و بدامنی کا خاتمہ اور خوشحال وترقی یافتہ پاکستان کے خواب کی تعبیر ناممکن ہے۔ وطن عزیز کو ستر سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود آج بھی تجربہ گاہ کے طور پر چلایا جارہا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
06-01-2025(UNA)21
جے یو آئی لسبیلا کی 5 جنوری کے دھاندلی زدہ انتخابات کی شدید مذمت، عوامی مینڈیٹ پر ڈاکے کا الزام
جے یو آئی کا انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج کا اعلان، جمہوریت کی پامالی پر گہری تشویش
اوتھل(یو این اے)جمعیت علما اسلام ضلع لسبیلہ کے ضلعی امیر شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد نعیم رونجھو ضلعی سیکریٹری جنرل مولانا عبد الحمید عارف ضلعی سرپرست اعلی مولانا مفتی اللہ بخش گنگو مولانا عبد الحلیم گنگو جے یوآئی اوتھل کے امیر شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد سعید جے یوآئی بیلہ کے امیر مولانا حافظ ثنا اللہ جے یوآئی لاکھڑا کے امیر مولانا اللہ بخش سعیدی جے یوآئی کنراچ کے امیر مولانا محمد علی مینگل نے اپنے جاری کردہ مذمتی بیان میں کہا ہے کہ 5جنوری کو بلوچستان اسمبلی کے ضمنی انتخاب پی بی 45 کوئٹہ میں عوام کی رائے پرتاریخی ڈاکہ مارا گیا ہے۔ ایسے انتخابات جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہیں 5جنوری کے انتخاب نے الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر دوبارہ سوالیہ نشان اٹھا دیئے۔دھاندلی زدہ الیکشن قابل قبول نہیں یہ جمہوریت پر وار، جے یوآئی کے مینڈیٹ پر ڈاکا ہے عوامی فیصلے کو طاقت کے زور پر بدلنا جمہوری اصولوں کی توہین ہیانہوں نے کہا کہ جے یوآئی کو دیوار سے لگانے کی سازش برداشت نہیں کریں گیاس طرح کیانتخابات اور کنٹرولڈ جمہوریت عوامی اعتماد کھو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنا بند کیا جائے یو آئی کا مینڈیٹ چرا کر جمہوریت کا جنازہ نکالا گیاکوئٹہ میں دھاندلی کی مذمت کرتے ہیں، عوامی حقوق کا دفاع جاری رہے گاجمہوری اداروں کی حرمت کی پامالی برداشت نہیں کی جائیگی،انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ہتھکنڈے بندکئے جائیں ورنہ سخت احتجاج کے دائرہ کووسیع کیاجائے گا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
06-01-2025(UNA)22
پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار جاں بحق
پنجگور(یو این اے) پنجگور کے علاقے خدابادان نیوں ندی کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکارممتاز جابحق پولیس کے مطابق خدابادان یوں ندی فٹبال چوک کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے لیویز اہلکار موقع پر جاں بحق ہوگئے لاش ہسپتال منتقل وقعہ کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے