وفاق کے تعاون سے ضلع حب میں کیٰڈٹ کالج قیام کی منظوری حاصل کی جارہی ہے،علی حسن زہری
حب(ڈیلی گرین گوادر)صدرمملکت آصف علی زرداری کے ترجمان برائے بلوچستان صوبائی وزیر زراعت وکوآپریٹیو انڈسٹریزمیر علی حسن زہری نے کہا ہے کہ وفاق کے تعاون سے ضلع حب میں کیٰڈٹ کالج قیام کی منظوری حاصل کی جارہی ہے بلوچستان کی ترقی کیلئے صدرمملکت آصف علی زرداری اوروفاقی وزیر جام کمال کا بھرہورتعاون ہمیں حاصل ہے ایجوکیشن سیکٹر ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہے ضلع حب اوربلوچستان میں تعلیمی ترقی کے اہم منصوبوں پر جلد کام شروع ہوگا ان خیالات کااظہارانہوں نے وزارت کا حلف لینے کے بعد حلقہ انتخاب ضلع حب دورے کے موقع پرلیڈاکانفرنس روم میں انتظامی افسران اورلائن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے دی گئیبریفنگ میں اظہارخیال کرتے ہوئے کیا میرعلی حسن زہری نے کہا کہ سرکاری افسران دلجمعی اوردیانتداری کیساتھ کام کریں گوررننس کی بہتری کیلئے حب انتظامیہ بھی اپنی ذمہ داریاں اداکریے ضلع حب کی تعمیرو ترقی میں کوشاں محنتی افسران کی ہرممکن حوصلہ افزاء کی جائیگی اجلاس میں ڈپٹی کمشنر حب منصورقاضی اورایس پی معروف عثمان نے ضلع حب کے انتظامی اموراورعوامی مسائل کے حوالے سے صوبائی وزیرکوبریفنگ دی صوبائی وزیرنے اس موقع پر کہا کہ ضلع حب میں پولیس نفری کی ضروریات کے مطابق 240اسامیوں پر بھرتی اور20پولیس موبائلوں کی منظوری حاصل کی ہے جلد دیگر امورہر بھی پیشرفت ہوگی اس سلسلے میں وزیراعلیٰ بلوچستان بھی نوزائیدہ صنعتی ضلع حب کی ترقی اورمسائل کے حل میں دلچسپی لے رہے ہیں سرکاری افسران عوام الناس کو سروسز ڈیلیورکریں ڈپٹی کمشنر حب منصورقاضی نے صوبائی وزیر کودوران بریفنگ حلق? انتخاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت اورضروریات کے مطابق فنڈزکے عدم اجراء اوردیگر ایشوزسے سرکاری محکموں کے افسران نے بریفنگ دی دوران بریفنگ صوبائی وزیر نے انتظامی وسرکاری محکموں کے افسران کو احکامات بھی جاری کئے۔بریفنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر علی رضاکھوسہ اے سی حب سربلندخان تحصیلدارمقبول خان ایکسئن مواصلات وتعمیرات روڈسیکشن انجینئرارباب محمد ایوب کاسی ایکسئن مواصلات وتعمیرات بلڈنگ سیکشن انجینئر عبدالوہاب زہری اسسٹنٹ ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ عبدالرحمان رند چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل ابراہیم دودامیئر میونسپل کارپوریشن وڈیرہ بابو فیض شیخ ایگزیکٹیو انجینئر ایریگیشن کینال انجینئرعبدالجبارزہری ایکسئن پی ایچ ای انجنیئر بالاچ امیر ایس ڈی اومنصوربزنجوریجنل منیجر بی آئی ایس پی ساؤتھ زون منیرساسولی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر منظوربلوچ ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر ڈی ایچ اونوربخش ایم ایس ڈاکٹرناصر شیخ ایکسٹنشن شاہدرونجھوڈسٹرکٹ اسپورٹس افسر خدابخش بلوچ ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر انجینئرچیف افسر نصیب اللہ ترین انجینئر میونسپل کارپوریشن مہرشاہ اے ڈی فشریزعبدالرزاق انگاریہ نادراسپروائزرشریک جبکہ بی ڈی اے انوائرمنٹ اورمائنزڈیپارٹمنٹ سوشل ویلفئیر کے متعلقہ ذمہ داران نے عدم شرکت کی۔