شہید ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کے ایک عظیم رہنما اور عوام کے دلوں میں بسنے والے سیاستدان تھے،نواب ثناء اللہ زہری
کراچی(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سینئر رہنماء سابق وزیراعلی بلوچستان چیف اف جھالاون نواب ثناء اللہ خان زہری کی میزبانی جھالاوان ہاؤس کراچی میں پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر رہنماؤں کا ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ مشاورتی اجلاس سے قبل نواب ثناء اللہ خان زہری،سینیٹرسردار محمد عمر گورگیج،صوبائی وزیر ایریگیشن محمد صادق عمرانی،آرگنائزنگ کمیٹی کے جنرل سیکرٹری صابر بلوچ وزیراعلی بلوچستان کے فوکل پرسن سید محمد اقبال شاہ،میر باز محمدکھیتران نے قائد عوام بانی پاکستان پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے 97واں یوم پیدائش کا کیک کاٹا۔ رہنماؤں نے قائد عوام کی جمہوریت اور وطن عزیز کے لیے لازوال قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیااس موقع پر سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ خان زہری ودیگرسینئررہنماؤں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کے ایک عظیم رہنما اور عوام کے دلوں میں بسنے والے سیاستدان تھے ان کی پیدائش 5 جنوری 1928 کو لاڑکانہ، سندھ میں ہوئی بھٹو نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز ایک نوجوان اور پرجوش رہنما کے طور پر کیا اور بہت جلد پاکستان کی سیاست میں اہم مقام حاصل کیابھٹو شہید نے پاکستان کے پہلے عوامی وزیراعظم تھے جنہوں نے 1973 کے آئین کی تشکیل میں مرکزی کردار ادا کیا ان کا نعرہ“روٹی، کپڑا اور مکان”ہرپاکستانی کی بنیادی ضروریات کے حصول کا وعدہ تھا۔ انہوں نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کو مضبوط بنایا اور اسلامی دنیا کو قریب لانے کے لیے او آئی سی کے قیام میں اہم کردار ادا کیا5 جنوری ان کی سالگرہ کا دن ہمیں ان کی قربانیوں، عوامی خدمت اور پاکستان کے لیے ان کی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے یہ دن ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے اور ہمیں ان کے اصولوں پر چلنے کی تحریک دیتا ہے شہید بھٹو کی شخصیت اور خدمات ہمیشہ پاکستان کی تاریخ کا ایک روشن باب رہیں گی ان کی شہادت نے انہیں ہمیشہ کے لیے امر کر دیا، اور وہ آج بھی دلوں میں زندہ ہیں۔