سی پیک کے تحت پاک چین تجارتی تعلقات مضبوط،اسپورٹس گڈز کی برآمدات میں اضافہ

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری اور حکومتی کاوشوں کی بدولت کھیلوں کی صنعت کو عالمی سطح پر پذیرا ئی حاصل ہوگئی ہے۔پاکستان کی سپورٹس مصنوعات کی چین کو برآمدات میں 6.68 فیصد اضافہ، 2024ء میں 10.7 ملین ڈالر کی برآمدات ہوئی ہے،پاکستان کی اسپورٹس گڈز کی صنعت کی عالمی سطح پر ترقی،چین کے ساتھ اقتصادی تعلقات میں مزید استحکام دیکھا گیا ہے۔

پاکستانی ماہرینِ صنعت کی مہارت کی بدولت، فٹ بال، باسکٹ بال اور والی بال کی مصنوعات عالمی سطح پر مقبول ہے۔چین پاکستان کے اسپورٹس گڈز کے لیے اہم مارکیٹ ہے،جہاں نئے مواقع اور اثر و رسوخ میں اضافہ ہوا ہے۔چین کی جدید ٹیکنالوجی اور تجارتی نیٹ ورک پاکستان کی سپورٹس گڈز کی صنعت میں انقلاب کا باعث ہےچین میں بڑے کھیلوں کے ایونٹس کی تیاریوں کے لیے بھی پاکستان کی معیاری مصنوعات پر اعتماد کیا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے