کمشنر سبی پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزم گرفتار
کچھی(ڈیلی گرین گوادر) کمشنر سبی پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزم کوگرفتار کر لیا گیا۔ لیویز حکام کے مطابق گزشتہ شب کمشنر سبی سید زاہد شاہ کی گاڑی پر کچھی کی حدود میں مسلح شخص نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں معجزانہ طورپر کمشنر سبی سید زاہد شاہ محفوظ رہے جبکہ کمشنر سبی کی سیکورٹی مامور سیکورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آوار فرار ہو گئے۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر کچھی جہانزیب بلوچ کی سر براہی میں لیویز فورس نے رات گئے مختلف مقامات پر کاروائیاں کر تے ہوئے واقعے میں ملوث ملزم حاجی خان عرف اجو کوگرفتار کر کے اسلحہ بر آمد کر لیا، لیویز حکام کے مطابق ملزم قتل اور ڈکیتی کے متعدد واقعات میں مطلوب ہے، مزید کارروائی جا ری ہے۔