کامیاب ہو کر حلقے کے مسائل حل کرنے کی سنجیدگی سے کام کرونگا،سردارزادہ میر سعید جان لانگو

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی36 قلات سے جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار سردار زادہ میر سعید جان لانگونے کہا ہے کہ کامیاب ہو کر حلقے کے مسائل حل کرنے کی سنجیدگی سے کام کرونگا ہمارا علاقہ پسماندہ ترین علاقوں میں شمار ہوتا ہے اسکی تعمیر و ترقی اولین ترجیح ہے،میں بگٹی جیسے لوگ اپنے حلقوں میں نہیں جا سکتے،میں عوام سے ہوں،عوام میں ہی بیٹھوں گا اور عوام کے ساتھ رہوں گا، ایسا اقتدار چاہتا ہوں جس میں میں عوام کے پاس جا سکا ہوں عام لوگوں میں بیٹھ سکوں اور ان کے مسئلے مسائل حل کر سکوں، اپنے علاقے میں بہت سارے زچہ و بچہ سنٹر، سڑکیں اور بچوں اور بچیوں کیلئے سکولزقائم کرنے کا ارادہ ہے جبکہ اپنی جیب سے کافی کام کروائے ہیں،اس سلسلے کو مزید آگے لے کر جانا چاہتا ہوں،میری خواہش ہے کہ اپنے علاقے کو پسامندگی سے نکال کرترقی کی شاہراہ پر ڈال دوں، نوجوانوں کیلئے روزگار کا بندوبست کرنا چاہتا ہوں تاکہ وہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہو کر ملک کے کارآمد اور مفید شہری بن سکیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ گوادر پورٹ کے آپریشنل ہونے سے نہ صرف صوبے کی قسمت بدل جائے گی بلکہ اس سے ملکی معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہونگے وہ وقت دور نہیں جب قلات سمیت پورا بلوچستان ترقی کرے گا اور عوام خوشحال ہونگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے