ڈی آئی جی پولیس عبدالخالق ہزارہ کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کو ذاتی طور پر دیکھ رہے ہیں،شاہد رند
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے جمعہ کو ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چئیرمین و سابق صوبائی وزیر عبدالخالق ہزارہ سے رابطہ کیا اور ان کی مزاج پرسی کرتے ہوئے وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی کی جانب سے صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، ترجمان صوبائی حکومت نے عبدالخالق ہزارہ کو بتایا کہ ڈی آئی جی پولیس اعتزاز احمد گورایا اس واقعہ کو ذاتی طور پر دیکھ رہے ہیں ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جاررہی ہیں شاہد رند نے عبدالخالق ہزارہ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔