بلو چستان اسمبلی کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد کل سہ پہر تین بجے ہوگا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان اسمبلی کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد آج سہ پہر تین بجے ہوگا۔ اجلاس میں پی پی ایل کی جانب سے بلو چستان حکومت کے ساتھ15سال سے معاہدے کی تجدید نا کر نے اور صوبے کو اسکا حق نہ دینے کے معاملے پر تحریک التواء پربحث ہو گی۔اجلاس میں رکن بلو چستان اسمبلی میر زابد علی ریکی ضلع واشک کے کالجوں کے قیام کے لئے بجٹ جا ری نہ ہو نے کی وجوہات سے متعلق توجہ دلاو نوٹس پیش کریں گے، اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ بلو چستان سول سرونٹس کا (ترمیمی) مسودہ قانون مصدرہ 2025، وزیر برائے محکمہ صنعت وتجارت بلو چستان انڈسٹریل ڈویلپمنٹ اینڈ ریگو لیشنر کا مسودہ قانون مصدرہ2025، وزیر برائے محکمہ مذہبی امور بلو چستان زکواۃ و عشر کا (ترمیمی) مسودہ قانون مصدرہ2025پیش کریں گے۔اجلاس میں رکن بلو چستان اسمبلی سید ظفر علی آغا پشین میں منشیات تدارک سینٹر کے قیام کو یقینی بنا نے اورمیر یونس عزیز زہری، نواب محمد اسلم خان رئیسانی، سید ظفر علی آغا، رحمت صالح بلوچ، میر زابد علی ریکی، خیر جان بلوچ، میر غلام دستگیر بادینی، مولاناہدایت الرحمن، اصغر علی ترین اور ام کلثوم لیویز فورس کو ختم کر کے بی ایریا کو اے ایریا میں شامل کر نے کو روک تھام کے لئے اقدمات اٹھانے سے متعلق قرار داد پیش کریں گے۔