ہم بلوچستان میں زرعی ٹیکس کے حق میں نہیں،میر صادق عمرانی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان اسمبلی اجلاس میں کوئٹہ سے اندرون ملک کے لیے تمام بند ٹرینوں کو دوبارہ چلانے، ضلع واشک کو دو حلقوں میں تقسیم کرنے اور ضلع پنجگور میں گزشتہ تین سال سے بند انٹرنیٹ سروس کی بحالی کی قراردادیں منظور کرلی گئی حکومتی ارکان کی جانب زرعی ٹیکس کی مخالفت کی گئی اور اس بل کو منظور نہ کرنے کا اعلان کیا گیا جمعرات کو بلوچستان اسمبلی اجلاس 45منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا اجلاس کی کاروائی شروع ہوئی تو چیف آف ساراوان نے پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں ملٹری آپریشن جاری ہے جس کے دوران لوگوں کو لاپتہ کیا جارہا ہے پاکستان میں قانون اور عدالتیں موجود ہے حکومت ایک جانب مذاکرات کی بات کررہی ہے دوسری جانب آپریشن جاری ہے جو افراد کسی دہشتگردی میں ملوث ہے انہیں عدالت میں پیش کیا جائے پوائنٹ آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ 2008سے ہمارے کارکنوں کو شہید کیا جارہا ہے گزشتہ دنوں عبدالغفور بلوچ کو پنجگور میں شہید کیا گیا پوائنٹ آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر میر صادق ؎عمرانی نے کہا کہ ہم بلوچستان میں زرعی ٹیکس کے حق میں نہیں ہے زرعی بل کو پاس نہیں ہونے دیں گے اور نہ ہی کسی کو پیش کرنے دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے