کوئٹہ،سریاب میں 13 سالہ لڑکے نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ کے نواحی علاقے نیو سریاب میں 13 سالہ لڑکے نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی پولیس کے مطابق گزشتہ روز نیوسریاب کے علاقے کلی شاہنواز کے رہائشی شیر محمد کے 13 سالہ بیٹے شبیر احمد نے گلہ میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش تحول میں لیکر ہسپتال منتقل کردی نعش ضر وری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔