عمران خان کو بنی گالہ منتقلی کی پیشکش کی گئی،فیصل چوہدری

راولپنڈی (ڈیلی گرین گوادر)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل فیصل چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کو بنی گالہ مننتقل کرنے کی پیشکش کی گئی تھی۔راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی کی رہائی اہم ہے، توشہ خانہ ٹو کیس جھوٹے کیسز کی سیریز میں سے ایک کیس ہے، بانی پی ٹی آئی کے خلاف پہلے چار فیصلوں جیسا فیصلہ ہی 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا بھی ہوگا۔

فیصل چوہدری نے کہا عمران خان نے بتایا کہ انہیں بالواسطہ طور پر بنی گالہ منتقل ہونے کی پیشکش ہوئی تھی لیکن سیاسی قیدیوں کی رہائی تک انہوں نے اپنی رہا ہونے تک کہیں اور منتقل ہونے سے انکار کیا۔پی ٹی آئی وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی سزا کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا وقت آچکا ہے اور کوئی طاقت اس کو روک نہیں سکتی۔

خیال رہے کہ آج اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 6 جنوری تک ملتوی کی گئی تھی۔دوران سماعت وکیل صفائی کی عدم دستیابی کے باعث استغاثہ کے گواہ بنیامین پر جرح مکمل نہیں ہوسکی جبکہ بشریٰ بی بی کے وکیل ارشد تبریز بھی بیماری کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے