زمیندار ایکشن کمیٹی نے اپنے مطالبات کے حق میں بلوچستان اسمبلی کے باہر احتجاجی دھر نا دے دیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) زمیندار ایکشن کمیٹی نے اپنے مطالبات کے حق میں بلو چستان اسمبلی کے باہر احتجاجی دھر نا دے دیا۔ جمعرات کو زمیندار ایکشن کمیٹی کی قیادت میں بلوچستان کے زمینداروں نے زرعی انکم ٹیکس میں اضافے اور سولرائیزیشن کی رقوم کی ادائیگی میں تاخیر کیخلاف بلو چستان اسمبلی کے باہر احتجاجی دھر نا دیا، دھرنے میں صوبے بھر سے زمیندار وں نے شرکت کی، زمیندار ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے کہاکہ دھرنا زرعی انکم ٹیکس میں اضافے اور سولرائیزیشن کی رقوم کی ادائیگی میں تاخیر کیخلاف کیا جارہا ہے حکومت 15 جنوری تک بقایا زمینداروں کو سولر کے پیسے منتقل کرے،ظالمانہ زرعی ٹیکس کسی صورت منظور نہیں کرینگے۔ انہوں نے بلوچستان کے 28 ہزار ٹیوب ویلز کو رقم منتقل کرنے اور6 گھنٹے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے