بلوچستان کی سابق حکومتوں نے یوتھ پالیسی پر توجہ نہیں دی،نوابزادہ جمال خان رئیسانی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے جمعرات کو مشیر کھیل و امور نوجوانان بلوچستان مینامجید سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور یوتھ پالیسی پر عملدرآمد سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ مشروزیراعلیٰ مینا مجید نے نوجوانوں سے متعلق اقدامات اور یوتھ پالیسی پر عملدرآمد سے متعلق بریفنگ دی۔نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان ہمارا اثاثہ اور اولین ترجیح ہیں بلوچستان کی سابق حکومتوں نے یوتھ پالیسی پر توجہ نہیں دی۔انہوں نے کہا کہ نوجوان بلوچستان کی قسمت بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں یوتھ پالیسی پر من وعن عملدرآمد کرکے نوجوانوں کی محرومیوں کو دور کیاجاسکتا ہے محرومیوں اور تحفظات کے خاتمے کے بعد بلوچستان کی حقیقی ترقی کا سفر شروع ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے