بلوچستان کابینہ نے کاربن مارکیٹس میں ٹریڈنگ کی پالیسی گائیڈ لائنز کی منظوری دیدی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کابینہ نے پالیسی گائیڈ لائنز فار ٹریڈنگ ان کاربن مارکیٹس کی منظوری دیدی ہے، جس کے تحت وفاقی سطح پر چاروں صوبوں کی نمائندگی کے ساتھ کاربن مارکیٹ ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے گا۔بلوچستان کابینہ کا اجلاس وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں صوبائی کابینہ نے مفاد عامہ میں اہم فیصلے کیے گئے، جن میں کاربن ٹریڈنگ یعنی کاربن کے اخراج کی تجارت سے متعلق بھی اہم فیصلہ کیا گیا۔

صوبائی کابینہ نے بلوچستان واٹر ریسورسز ڈویلپمنٹ سیکٹر پروگرام کے لیے فنڈز کے اجرا کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت زرعی پانی کے درست استعمال اور واٹر مینجمنٹ کو ورلڈ بینک کے سوفٹ لون کے ذریعے یقینی بنایا جائے گا۔بلوچستان کابینہ نےصوبے کے دور دراز علاقوں کے اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے منصوبے کی بھی منظوری دی ہے، اسکولوں میں بنیادی سہولیات اور معیار تعلیم کی بہتری کے لیے ورلڈ بینک کے تعاون سے منصوبہ شروع کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے