بلوچستان میں ملٹری آپریشن ہورہا ہے جس کے دوران لوگوں کو اٹھایا اور گم کیا جارہا ہے،نواب اسلم رئیسانی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی وزیر میر صادق عمرانی اور اپوزیشن ارکان کی زرعی آمدن پر ٹیکس لگانے کے عمل کی مخالفت، کسی صورت ٹیکس منظور نہ ہونے کا اعلان کردیا۔ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس جمعرات کو 45منٹ کی تاخیر سے اسپیکر کیپٹن(ر) عبدالخالق اچکزئی کی زیر صدارت شروع ہوا۔اجلاس کے آغاز پر نقطہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے رکن نواب اسلم رئیسانی نے کہا کہ بلوچستان میں ملٹری آپریشن ہورہا ہے جس کے دوران لوگوں کو اٹھایا اور گم کیا جارہا ہے حکومت ایک طرف ڈائیلاگ کی بات کر تی ہے تو دوسری طرف ملٹری آپریشن کر رہی ہے اس وقت فوج کی حکومت ہے فوجی آپریشن کے دوران ہمارے علاقوں سے جن لوگوں کو اٹھایا جاتا ہے انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے ان پر اگر کوئی الزام ہے تو کیس کیا جائے جس پر اسپیکر نے جواب دیا کہ اس وقت قائد ایوان موجود نہیں ہیں لہذا و ہ آجائیں تو اس معاملے پر انکی رائے لی جائیگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے