انسداد پولیومہم کے دوران ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر پولیو ٹیموں کی نگرانی کررہی ہیں،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر)سعد بن اسد کی زیر صدارت پولیو ریویو اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نیجاری پولیو مہم کے تیسرے دن کا تفصیلی جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو ضلعے کی تمام یونین کونسلز ٹیموں،فراہم کردہ سکیورٹی، رفیوزل کیسز اور اہلکاروں کی حاضری سمیت دیگر امور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز،مجسٹریٹس اور دیگر ٹیموں سے رفیوزل بچوں کی کوریج انکے خاندانوں کے ساتھ میٹنگز اور کور کیے گئے بچوں کی تفصیلی رپورٹ لی۔ رفیوزل بچوں کو کور کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کے اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس اور دیگر آفیسران کو ہدایات جاری کرتے ہوے کہا کہ رفیوزل گھرانوں میں جاکر خاندان والوں سے بات چیت کرکے پولیو کے حفاظتی قطریلازمی پلائیں اسکے باوجود انکاری لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائیں کوریج کے حوالے سے وہ علاقے جن میں زرغون آباد، بلیلی 3 عیسی نگری، چلتن 2 وغیر شامل ہیں جہاں پر کوریج کم ہوئی ہے انکے سپروائزروں کو طلب کرکے ان سے رپورٹ طلب کی گئی اور انہیں سخت وارننگ بھی دی گئی۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر) سعد بن اسد نے ایوننگ ریویو میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیومہم کے دوران ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر پولیو ٹیموں کی نگرانی کررہی ہیں اور انکاری والدین اور رفیوزل بچوں کی کوریج میں خاص توجہ دی جارہی ہے تاکہ کوئی ایک بھی بچہ پولیو کے حفاظتی قطروں سے محروم نہ رہے۔ پولیو مہم کے دوران کوتاہی قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی تمام بچوں تک حفاظتی قطروں کی رسائی کو ممکن بنانے کے لیے ہرممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔پولیو مہم میں سو فیصد نتائج حاصل کرنے کے لیے مانیٹرنگ کے نظام سمیت دیگر اقدامات پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔