کوئٹہ،پولیس موبائل پر دستی بم حملہ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں نامعلوم افراد پولیس موبائل پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے علاقے کلی نوحصار میں نامعلوم افراد نے پولیس کی موبائل پر دستی بم پھینکا جو زورداردھماکے سے پھٹ گیا جس سے گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔