محکمہ موسمیات نے سال 2025 کے پہلے ہفتے کے دوران بلوچستان میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) محکمہ موسمیات نے سال 2025کے پہلے ہفتے کے دوران بلو چستان کے مختلف اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کردی۔منگل کو محکمہ موسمیات کے مطابق 1جنوری سے4جنوری 2025 کے دوران کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبد اللہ، چاغی، قلات، خضدار، ہرنائی، ژوب اور موسیٰ خیل میں وقفے وقفے سے تیز ہراہوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کے بعد ملک کے میدانی علاقوں میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے،اس دوران محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور خصوصاً پہاڑی علاقوں میں کسی نا خوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے