خیبرپختونخوا اسمبلی میں فوجی عدالتوں کے فیصلوں کو فوری واپس لینے کی قرارداد منظور

پشاور(ڈیلی گرین گوادر)خیبرپختونخوا اسمبلی میں فوجی عدالتوں کے فیصلوں کو فوری طور پر واپس لینے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی، جس پر مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے بھی دستخط کیے۔

مشترکہ قرارداد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے عبدالسلام آفریدی نے پیش کی، قرارداد پر مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے جلال خان نے بھی دستخط کیے۔قرارداد کے متن کے مطابق آئین و قانون کے مطابق ملک کے ہر شہری کے لیے شفاف ٹرائل کا حق ہے، فوجی عدالتوں سے سزائیں سنانا انصاف کا قتل ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ فوجی عدالتوں کے غیر آئینی، جانبدارانہ فیصلوں کی مذمت کرتے ہیں، فوجی عدالتوں کے فیصلوں سے دنیا بھر میں پاکستان کی سبکی ہوئی، وفاق سے سفارش کی جائے کہ فوجی عدالتوں کے فیصلوں کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے