خضدار،لیویز فورس زیدی کی کاروائی دو مشکوک افراد اسلحہ سمیت گرفتار
ز خضدار(ڈیلی گرین گوادر)خضدار لیویز فورس زیدی کی کاروائی دو مشکوک افراد اسلحہ سمیت گرفتار تفصیلات کے مطابق لیویز انچارج نزیراحمد زہری، ایس ایچ او لیویز عبدالرحمن لیویز فورس کے ہمراہ معمول کے مطابق گشت پر تھے کہ انہیں اچانک دو مشکوک افراد نظر آنے پر انکا پیچھا کیا گیا ملزمان محمد کریم ولد محمد ایوب سکنہ زیدی اور شعیب احمد ولد محمد ابراھیم سکنہ ساسول کو گرفتار کرکے ان سے ایک عدد 5 فائری کلاشن اور ایک عدد ٹی ٹی پسٹل برآمد کرلیے۔ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 14/2024 بجرم زیر دفعہ 15/0 اسلحہ آرڈیننس 2022 کے تحت درج کیا گیا۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے.