بنوں میں دھماکا، اے ایس آئی سمیت 5 اہلکار زخمی
بنوں(ڈیلی گرین گوادر)بنوں میں پولیس موبائل کے قریب بارودی مواد کا دھماکا ہوا ہے۔پولیس کے مطابق دھماکے میں اے ایس آئی سمیت 5 اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس موبائل کے قریب سڑک کنارے پر دھماکا ہوا ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کا سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔