حکومت خود تذبذب اور مخمصے کا شکار ہے،لیاقت بلوچ
لاہور(ڈیلی گرین گوادر)نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ حکومت خود تذبذب اور مخمصے کا شکار ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ تمام محبِ وطن افراد سیاسی بحران کے حل کے لیے مذاکرات چاہتے ہیں۔لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اتحادی حکومت کی اندرونی کشمکش عدم استحکام بڑھا رہی ہے۔
نائب امیرِ جماعتِ اسلامی نے مزید کہا ہے کہ حکمراں سیاسی عزائم کے لیے 73ء کے آئین میں ترمیم کرتے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع کرم کے راستے کھولے جائیں، عوام کی جانوں کا تحفظ کیا جائے۔