حب،لاپتہ طالب علم زبیر بلوچ بازیاب
حب :حب چوکی سے جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والے صحافی اور طالبعلم زبیر بلوچ بازیاب ہوگئے ہیں۔زبیر بلوچ کی بازیابی کی تصدیق ان کے لواحقین نے کردی ہے۔واضح رہے کہ زبیر بلوچ کو گذشتہ شب حب چوکی میں دارو ہوٹل کے قریب ان کے گھر سے لاپتہ ہوئے تھے۔بازیابی کے لیے ان کے لواحقین اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے حب چوکی میں احتجاج کیا گیا ۔