جامعہ بلوچستان اور کمشنریٹ برائے افغان مہاجرین کے مابین مفاہمتی یادداشت کے سمجھوتے پر دستخط
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جامعہ بلوچستان اور کمشنریٹ برائے افغان مہاجرین کے مابین ایک مفاہمتی یادداشت کے سمجھوتے پر دستخط کئے گئے۔ باہمی سمجھوتے کے یادداشت پر جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرظہور احمد بازئی اورکمشنریٹ برائے افغان مہاجرین کیرکمشنر ارباب طالب المولا نے دستخط کئے۔ اس موقع پرجامعہ بلوچستان کیڈائریکٹر ORIC ڈاکٹر وحید نور، گل محمد کاکڑ، کمشنریٹ برائے افغان مہاجرین کے ڈپٹی ڈائریکٹر جمیل کاکڑاور اقوام متحدہ کی سعدیہ عطا بھی موجود تھے۔معائدہ جدید تحقیق کے زریعے افغان پناہ گزینوں کے لئے سہولیات کو بہتر بنانے کے لئے مشترکہ تحقیق پر توجہ مرکوز کریں گے۔ اور موثر فیصلہ سازی کے لئے مواد و شواہد تیار کریں گے۔اس موقع پر جامعہ کے وائس چانسلر نے کہا کہ علمی و تحقیقی سرگرمیوں کے مشترکہ فروغ تعاون و اشتراک عمل سے تعلیم کے مقاصد اور مستقبل کے تعلیمی منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا جاسکتا ہے۔ چار دائیوں سے زائد عرصے میں ملکی سطح پر خصوصی اور صوبائی سطح پر اجتماعی طور پر افغان طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع اور تعلیمی اداروں کے ساتھ بہتر تعلقات و تعاون کو یقینی بنایا گیا ہے۔ اور جامعہ بلوچستان کے مختلف شعبہ جات میں افغان طلبہ کو نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کے مواقع اور روشن مستقبل کی جانب راغب کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ علم و شعور کو پروان چڑھا کر ترقی یافتہ معاشرے کے قیام کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ اور دور حاضر کا بھی یہی تقاضہ ہے۔ وفد نے جامعہ بلوچستان کے مختلف شعبہ جات،سینٹر آف ایکسیلنس فار ریزلٹ بیسڈ مینجمنٹ، گورنمنٹ اینوویشن لیب اور آفس آف ریسرچ، اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن (ORIC)سینٹر کا دورہ کیا۔ اور جامعہ بلوچستان کے تعاون اور تعلیمی خدمات کو سرھاتے ہوئے مستقبل میں مشترکہ طور پر تعلیمی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور ایک دوسرے کے تجربات و معلومات کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے برو کار لایا جائے گا۔وائس چانسلر نے وفد میں شامل مہمانوں کو جامعہ کی جانب سے شیلڈ پیش کئے۔ اس موقع پر جامعہ کے اساتذہ اور افیسران بھی موجود تھے۔