گوادر،دو بم دھماکوں میں چارسیکورٹی اہلکار زخمی
گوادر(ڈیلی گرین گوادر) ضلع گوادر میں دو بم دھماکوں میں چارسیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ سیکورٹی فورسز ذرائع کے مطابق اتوار کو گوادر کے علاقے جیوانی میں گنز فشری کے مقام پر پاکستا ن کوسٹ گارڈر کی گشت پر مامور ٹیم کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں تین اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ پنوان کے مقام پر کوسٹ گارڈز کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوا۔ واقعات کے بعد سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا اور علاقے کو گھیرے میں لیکر مزید تحقیقات شروع کردیں۔