قلات،سید اختر شاہ و دیگر لاپتہ افراد کے لواحقین کی طرف سے احتجاجی دھرنا تاحال جاری،مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا
قلات(ڈیلی گرین گوادر)سید اختر شاہ و دیگر لاپتہ افراد کے لواحقین کی طرف سے احتجاجی دھرنا تاحال جاری تفصیلات کے مطابق سید اختر شاہ و دیگر لاپتہ افراد کے لواحقین کی طرف سے انکے بازیابی کےلئے مسلسل 24 گھنٹوں سے N25 مڈوے کے مقام پر بدستور روڈ بندتفصیلات کے مطابق شدید سردی میں سینکڑوں مسافر گاڑیاں ہزاروں مسافر پھنس کر رہ گئے ضلعی انتظامیہ و پولیس کی 5 بار مظاہرین سے مذاکرات ہوئے مگر تمام کوششیں ناکام، پولیس ضلعی انتظامیہ مایوس واپس ہوگئیں شدید سردی میں مظاہرین سمیت پھنسے مسافروں اور معصوم بچوں بزرگ خواتین کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے مظاہرین کا ایک ہی موقف ہیکہ جب تک بازیابی ممکن نہ ہوگی دھرنا جاری رہے گا۔