حب پچھلے ایک ماہ سے ڈپٹی کمشنر سے محروم،پورے ضلع کا سرکاری نظام ٹھپ ہوکر رہ گیا

حب(ڈیلی گرین گوادر) حب پچھلے ایک ماہ سے ڈپٹی کمشنر سے محروم پورے ضلع کا سرکاری نظام ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے تمام سرکاری محکمے ضلعی سربراہ کی غیر موجودگی سے غیرفعال اس سلسلے میں ضلع حب کے سابق ڈپٹی کمشنر کمشنر روحانہ گل کاکڑ کو ایک ماہ قبل مبینہ طور پر استاتذہ کی میرٹ پر تعیناتی کے عوض تبادلہ کردیا گیا جبکہ انکی جگہ پر قاضی منصور بلوچ کو ڈپٹی کمشنر حب تعینات کردیا گیا تھا مگر انکے چارج سنبھالنے سے قبل ہی انکو دوبارہ ایم ڈی لیڈا تعینات کردیا گیا جبکہ ڈپٹی کمشنر حب کی کرسی 29نومبر سے اب تک خالی ہے ضلع حب پچھلے ایک ماہ سے ڈپٹی کمشنر سے محروم ہے جبکہ دوسری جانب ضلع کا ڈپٹی کمشنر نہ ہونے سے پچھلے ایک ماہ سے پورے ضلع میں سرکاری نظام ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے اور شہریوں کے مطابق انکو زمینی معاملات سمیت دیگر معاملات میں شدید پرہشانی کا سامنا ہے اور ایک ماہ سے ضلع حب میں ڈپٹی کمشنر نہ ہونے سے دیگر سرکاری محکمے بھی غیرفعال ہوگئے ہیں کیونکہ آفیسران سے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے جبکہ زرائع کے مطابق حب کی موجودہ صورتحال میں مبینہ طور پر کوئی آفیسر آنے کے لئے تیار نہیں شائد یہی وجہ ہے کہ پچھلے ایک ماہ سے ڈپٹی کمشنر حب کی کرسی خالی ہے جس سے شہریوں کو کافی پریشانی کا سامنا ہے شہریوں نے چیف سیکریٹری بلوچستان اور وزیراعلی بلوچستان سے ڈپٹی کمشنر حب کی تعیناتی کے حوالے سے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے