بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کل سہ پہر تین بجے ہوگا
کوئٹہ(اڈیلی گرین گوادر)بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر تین بجے ہوگا۔اجلاس میں بلوچستان تنازعات کے متبادل حل کا ترمیمی مسودہ اور بلوچستان ٹیکس آن لینڈ اینڈ ایگریکلچرل انکم کا ترمیمی مسودہ قانون پیش کئے جائیں گے۔اجلاس میں سنڈیمن پراونشل ہسپتال کوئٹہ کے سال 2017-22کی آڈٹ رپورٹ پیش کی جائیگی۔ اجلاس میں بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کی مالی سال 2017-18اور مالی سال 2021-22کی آڈٹ رپورٹ بھی پیش کی جائیگی۔ اجلاس میں محکمہ تعلیم اور محکمہ محنت و افراد ی قوت سے متعلق سوالات دریافت اور انکے جوابات دئیے جائیں گے۔