ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ آمد، عیادت کی
اسلام آباد+کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے ہفتہ کو جے یو آئی(ف)کے رہنما، سینیئر سیاستدان مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر جا کر مولانا فضل الرحمن کی عیادت کی۔سینیٹ سیکرٹریٹ میڈیا ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں مولانا فضل الرحمن صاحب کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں،ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں مولانا فضل الرحمن کے ساتھ ہیں،مولانا فضل الرحمن صاحب ہمارے کہ لئے قابل قدر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت، جمہوری قدروں، مفاہمت کی سیاست کو فروغ دینے میں مولانا فضل الرحمن کی کاوشیں لائق تحسین ہیں،حال ہی aمیں ہونے والی آئینی ترمیم پر حکومت کا ساتھ دیا جس پر شکر گزار ہیں،ملک کو اس وقت اتفاق و اتحاد کی ضرورت ہے، مولانا صاحب نے ملک ہے مفاد کو ترجیح دی ہے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کہا کہ میں ذاتی پر مولانا فضل الرحمن کی سیاسی جدو جہد کا معترف ہوں، ملک کو درپیش چیلنجز میں ہمیں ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔