وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا سکھر دورہ،ضیاء الدین اسپتال کیمپس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی

سکھر(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ضیاء الدین اسپتال کے سربراہ ڈاکٹر عاصم حسین کی دعوت پر ہفتہ کو سکھر پہنچے، جہاں انہوں نے ضیاء الدین اسپتال کیمپس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ہمراہ ضیاء الدین اسپتال سکھر کیمپس کا افتتاح بھی کیا تقریب میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، میر اعجاز خان جکھرانی ، ڈاکٹر عاصم حسین سمیت دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے سکھر میں ضیاء الدین اسپتال کیمپس کے آغاز پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ اس کیمپس سے بلوچستان کے سندھ سے نزدیکی اضلاع کے عوام بھی طبی سہولیات کے لئے استفادہ کرسکیں گے اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو بلوچستان میں صحت کے شعبے کی موجودہ صورتحال اور اسے مزید بہتر بنانے کے لیے کی جانے والی کوششوں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت بلوچستان، سندھ کی طرز پر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے معیاری صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے اور آپ کی اور چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی رہنمائی میں بلوچستان کے عام آدمی کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے