قلات،سید اختر شاہ کے جبری گمشدگی کے خلاف لواحقین نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ احتجاجاً بلاک کر دی

(ڈیلی گرین گوادر)قلات میں سید اختر شاہ کے جبری گمشدگی کے خلاف لواحقین نے قومی شاہراھ احتجاجاً بند کردی ہے سید اختر شاہ جن کو چند ماہ قبل قلات میں انکے گھر سے جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا جو کہ تاحال لاپتہ ہیں اختر شاہ کے خاندان والوں نے پہلے بھی روڈ بند کرکے احتجاج کیا تھا لواحقین کا کہنا ہے کہ جب تک انکے لخت جگر کو واپس نہیں لایا جاتا وہ روڈ پر بیٹھے رہیں گے. احتجاجی خواتین کی بڑی تعداد روڈ پر بیٹھی ہوئی ہیں اور شاہراہ بند ہونے سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں ہیں*

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے