بلوچستان میں رواں سال کوئلہ کانوں میں حادثے کے نتیجے میں 82 کانکن جاں بحق،60 زخمی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کی کوئلہ کانوں میں 2024کے دوران ہونے والے 48حادثات میں 82کان کن لقمہ اجل بن گئے بلوچستان کے محکمہ معدنیات نے کوئلہ کانوں میں ناقص حفاظتی اقدامات ہونے پر 126کوئلہ کانیں سیل کردیں۔بلوچستان میں محکمہ معدنیات کے ریکارڈ کے مطابق رواں سال جنوری سے 27دسمبر تک صوبے کے مختلف علاقوں کی کوئلہ کانوں میں زہریلی گیس بھرنے،مٹی کا تودہ گرنے،ٹرالی لگنے سمیت 48 حادثات رپورٹ ہوئے ان حادثات میں 82کان کن جان بحق اور 60سے زائد زخمی ہوئے کان کنوں کی ہلاکت کے زیادہ واقعات دکی،شاہرگ،مچھ اور کوئٹہ کی کوئلہ کانوں میں پیش آئے رواں سال شاہرگ میں ہونے والے سب سے زیادہ بیس حادثات میں 37کان کن جان بحق ہوئے،صوبے کی کوئلہ کانوں میں پیش آنے والے حادثات کے بعد محکمہ معدنیات بھی ایکشن میں آیا اور حفاظتی اقدامات نہ ہونے پر رواں سال 126کوئلہ کان سیل کردیں زیادہ تر کوئلہ کانیں دکی اور شاہرگ کے علاقوں میں سیل کی گئیں۔محکمہ معدنیات کے حکام کا کہنا ہے کہ رواں سال کوئلہ کانوں میں ہونے والے چھ بڑے حادثات کی کورٹ آف انکوائریاں کراکے عدالتوں میں جمع کرادی گئیں ہیں رواں سال شاہرگ کی کوئلہ کان میں محکمہ معدنیات کے تین اہلکاروں پرغفلت ثابت ہونے پر مقدمہ درج ہوا اور وہ گرفتار بھی ہوئے۔