پورے بلوچستان کوبیچا جارہا ہے،سابق ادوار میں زمینوں کی الاٹمنٹ کی تحقیقات کرائی جائیں،میر یونس عزیز زہری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں نقطہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر یونس زہری نے کہا کہ سابق ادوار میں سینئر ایم بی آر روشن شیخ نے زمینیں بیچ کروڑوں روپے کمائے سابق ادوار میں زمینوں کی الاٹمنٹ کی تحقیقات کرائی جائیں۔انہوں نے کہا کہ پورے بلوچستان کوبیچا جارہا ہے وزرا ء یہ کام نہ کریں۔صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے کاہ کہ جہاں غلط کام ہورہا ہے بتایا جائے ہم کارروائی کریں گے،صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو نے کہا کہ نہ ہم نے زمینیں الاٹ کی ہیں نہ کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے