پسنی فش ہاربر کے ملازمین کی چھ ماہ سے تنخواہوں کی بندش اور ان کے الاونسز ختم کرنا سراسر ظلم اور ناانصافی ہے،آغا سید محمود شاہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری جنرل اور سابق رکن قومی اسمبلی آغا سید محمود شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پسنی فش ہاربر کے ملازمین کی چھ مہینوں سے تنخواہوں کی بندش اور ان کے الاونسز ختم کرنا سراسر ظلم اور ناانصافی ہے۔ ملازمین اپنی بنیادی ضروریات پوری کرنے کے لیے مشکلات کا شکار ہیں، اور ان کے اہل خانہ کے لیے زندگی گزارنا ناممکن ہوتا جا رہا ہے۔انہوں نے سیکرٹری فشریز سے مطالبہ کیا کہ پسنی فش ہاربر کے ملازمین کی چھ مہینوں کی بقایا تنخواہیں فوری طور پر ادا کی جائیں اور مستقبل میں ان کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ یہ ملازمین دیگر محکموں کے ملازمین کی طرح عزت کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھا سکیں۔آغا محمود شاہ نے مزید کہا کہ ملازمین کی حقوق کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے اور انہیں معاشی مسائل سے نکالنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اگر ان کے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو ہم اس کے خلاف بھرپور احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے