نواب اکبر بگٹی کو پہاڑوں پر جانے کیلئے مجبور کیا گیا،بلوچستان میں آپریشن سے پہلے امن آیا ہے نا اب آئے گا،کلثوم نیاز بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں نیشنل پارٹی کی رکن کلثوم نیاز نے نقطہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان وفاق کی غیر منصفانہ پالیسیوں کی وجہ سے شورش زدہ رہاہے بلوچستان کو ہر میدان میں نظر انداز کیاگیاہے، روئیوں کی وجہ سے لوگوں کا وفاق سے اعتماد اٹھ گیاہے نواب اکبر بگٹی تو پاکستان کے حامی تھے مگر وہ بھی پہاڑوں پرجانے کو مجبور ہوئے، نواب اکبر بگٹی کو پہاڑوں پر جانے کیلئے مجبور کیا گیا،بلوچستان میں آپریشن سے پہلے امن آیا ہے نا اب آئے گا وفاقی اپنا منفی روئیہ ترک کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے