منی لانڈرنگ کیس،مونس الہٰی کی دوبارہ گرفتاری کیلئے اقدامات کا حکم
لاہور (ڈیلی گرین گوادر)سپیشل سینٹرل عدالت لاہور نے مونس الہی کی گرفتاری کے لیے دوبارہ اقدامات کرنے کا حکم دے دیا ہے۔عدالت کے جج تنویر احمد شیخ نے منی لانڈرنگ کے مقدمے کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا۔ عدالت نے ایف آئی اے کو مونس الہی اور محمد جبران کو بیرون ملک سے گرفتار کرنے کے لیے دوبارہ اقدامات کا حکم دیا۔
تحریری حکم میں کہا گیا کہ جے آئی ٹی کے ہیڈ عمرے پر ہونے کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوئے، اور آئندہ سماعت پر گرفتاری سے متعلق اقدامات کی رپورٹ پیش کی جائے۔پرویز الہی کی جانب سے بھی بریت کی درخواست دائر کی گئی ہے، جس پر فریقین آئندہ سماعت پر دلائل دیں گے۔ عدالت نے کیس پر مزید سماعت 20 جنوری تک ملتوی کر دی۔