لیویز ایریا کو پولیس ایریا میں ضم ہونے نہیں دیں گے،میر زابد علی ریکی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس جمعہ کواسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں کے آغاز پر اسپیکر نے ایوان کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کی وجہ سے وزراء یہاں نہیں ہیں لہذا جمعہ کے اجلاس کی کاروائی آئندہ اجلاس تک موخر کی جاتی ہے۔اجلاس میں جمعیت علماء اسلام کے رکن میر زابد علی ریکی نے نقطہ اعتراض پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں لیویز ایریا کو پولیس ایریا میں تبدیل کیا جارہا ہے ہم لیویز ایریا کو پولیس ایریا میں ضم ہونے نہیں دیں گے اس معاملے پر چیف سیکرٹری کو طلب کیا جائے۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئر مین اصغر ترین نے کہا کہ اس معاملے پر اراکین اسمبلی کو بریفنگ دی جائے، اسپیکر عبدالخالق اچکزئی نے رولنگ دی کہ ہر معاملے پر جو فیصلہ ایوان کرے گا وہی قابل قبول ہوگارواں سیشن کے دوران چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو ایک گھنٹے کیلئے طلب کریں گے۔