خضدار کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کے مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

خضدار (ڈیلی گرین گوادر)خضدار کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کے مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا خواتین کی کثیر تعداد نے کھل کر اپنے مسائل پیش کئے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی خصوصی دلچسپی پر ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی اور اسسٹنٹ کمشنر خضدار حفیظ اللہ کاکڑ نے خواتین کے مسائل کے حل کیلئے خضدار کی تاریخ کا اپنی نوعیت کی خواتین کے لئے پہلی کھلی کچہری کا انعقاد کر دیاگیا۔جس میں اسسٹنٹ کمشنر نال ندیم اکرم،اسسٹنٹ کمشنر زہری خالد شمس، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خضدار عابد حسین ڈی ایچ او خضدار رفیق ساسولی،ڈی ایف او خضدار اویس اکبر، ایکسیین پی ایچ ای رف قمبرانی ،ویمن ڈویپلمنٹ سنٹر کے روبینہ کریم،تحصیلدار خضدار ثنااللہ کھوسہ،ڈی ڈی ای او فیمیل نائلہ رئیسانی،ڈی او بی اینڈ آر،واپڈا ایس ڈی او،لائیو اسٹاک آفیسر ڈاکٹر سکندر،نادر مسیح زراعت آفیسر ایس ایچ او بھاول خان سمیت تمام محکمہ جات کے آفیسراں نے شرکت کی۔جبکہ کھلی کچہری میں خضدار کے خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کرکے اپنی اپنی مسائل بیان کئے۔ کھلی کچہری کے شرکا نے خواتین کیلئے خصوصی طور پر کھلی کچہری کے انعقاد پر ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کھل کر اپنے مسائل پیش کئے جن کے حل کیلئے متعلقہ محکموں نے باقاعدہ ٹائم فریم دے دیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ حکومت خواتین کے مسائل کے حل میں سنجیدہ ہے اور پوری کوشش ہے کہ خواتین کو بھی قومی دھارے میں لا کرانہیں ملک کی ترقی و خوشحالی میں کردار ادا کرنے کے برابر مواقع فراہم کیا جائے۔کھلی کچہری ویمن ڈویپلمنٹ سنٹر کوشک کے ہال میں منعقد کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے