حکومت اور امدادی ادارے میرے علاج کیلئے تعاون کریں،منیراحمد قلندرانی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ کے رہائشی منیراحمدقلندرانی نے حکومت اور امدادی اداروں سے اپیل کی ہے کہ اسکے علاج معالجے کیلئے امداد کی جائے۔یہ بات انہوں نے جمعہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ منیراحمد قلندرانی نے کہا کہ وہ کوئٹہ کے علاقے رئیسانی روڈ کا رہائشی ہے اوراسے ایک آنکھ سے نظر نہیں آرہی ہے جبکہ دوسری آنکھ کی بنیائی بھی متاثر ہورہی ہے گھرکاواحد کفیل اور غریب ہونے کی وجہ سے اپنا علاج معالجے کرانے سے قاصرہوں۔انہوں نے کہا کہ میرا کوئی ذریعہ آمدن نہیں ہے میرے چار بچے ہیں جن کی کفالت اور تعلیم میں بھی مشکلات درپیش ہیں۔انہوں نے وزیراعظم،وزیراعلیٰ بلوچستان، چیف سیکرٹری اورامدادی اداروں سے اپیل کی ہے کی آنکھوں کے علاج کیلئے اسکی امداد کی جائے۔