اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی ہدایت پر کیسکو کے سی ای او لوڈشیڈنگ کے بحران پر بریفنگ کیلئے طلب
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر کی ہدایت پر کیسکو کے سی ای او کو لوڈشیڈنگ کے بحران پر بریفنگ کے لیے طلب کر لیا گیا اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ عبدالخالق خان اچکزئی نے صوبے میں جاری طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے بحران کو حل کرنے کے لیے اہم اقدام اٹھایا ہے، لوڈشیڈنگ نے موجودہ شدید سرد موسم کے دوران عوام کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے24 دسمبر 2024 کو منعقدہ اسمبلی اجلاس کے دوران، حکومتی اور اپوزیشن دونوں بینچوں کے معزز اراکین نے طویل لوڈشیڈنگ کے باعث عوام کو درپیش مشکلات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ اراکین نے مشترکہ طور پر اسپیکر سے درخواست کی کہ وہ اس مسئلے کے حل کے لیے مداخلت کریں اور ضروری ہدایات جاری کریں۔اراکین کے اس متفقہ مطالبے کے جواب میں، معزز اسپیکر نے بلوچستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کیسکو کو 30 دسمبر کو اسمبلی میں طلب کیا ہے تاکہ چیف کیسکو اس مسئلے پر اسپیکر اور معزز اراکین کو تفصیلی بریفنگ دیں۔