کوئٹہ،سوئی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑانے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ کے علاقے مغربی پائی پاس پر سوئی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑانے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے، مقدمہ میں انسداد دہشت گردی ایکٹ اور دیگر دفعات شامل ہیں، ملزمان کی تلاش اور واقعے کی تحقیقات سی ٹی ڈی کررہی ہے،گزشتہ روز کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر نامعلوم شرپسندوں نے گیس پائپ لائن کو ٹائم بم سے اڑا دیا تھا، گیس پائپ لائن متاثر ہونے سے کوئٹہ شہر کے مختلف علاقے، زیارت اور پشین میں سوئی گیس کی فراہمی کل سے معطل ہے، متاثرہ لائن کی مرمت اور بحالی کا کام جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے