بلوچستان سے بذریعہ ٹرین منشیات کی سندھ اسمگلنگ کی کوشش ناکام

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان میں ٹرین کے ذریعے بھاری مقدار میں چرس اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ریلویز پولیس نے جوس کے ڈبے میں چھپا کر منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، کارروائی کے دوران کوئٹہ کے رہائشی ملزم اعتزاز سے 6 کلو چرس برآمد کرلی گئی۔

ملزم ریلوے اسٹیشن مچھ پر جعفر ایکسپریس ٹرین میں سوار ہونے کے لیے داخل ہوا، جس کی ایس ایچ او مچھ محمد اسلم نے دیگر ساتھیوں سمیت پلیٹ فارم نمبر ایک پر شک کی بنیاد پر تلاشی لی اور ملزم کے جوس اور لاثانی شیٹ کے ٹکڑوں سے بنے ڈبوں کے اندر سے 6 کلو چرس برآمد ہوئی۔ملزم منشیات کو صوبہ بلوچستان سے سندھ اسمگل کرنا چاہتا تھا۔ ترجمان ریلویز پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ ریلویز پولیس مچھ میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے