بلوچستان اسمبلی کا اجلاس دور وزہ وقفے کے بعد کل سہ پہر تین بجے ہوگا
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس دور وزہ وقفے کے بعدکل سہ پہر تین بجے ہوگا۔ اجلاس میں جمعیت علماء اسلام کے رکن میر زابد علی ریکی ضلع واشک کے کالجوں کے فنڈز کے اجراء کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کریں گے۔ اجلاس میں جمعیت علماء اسلام کے رکن میر زابد علی ریکی ضلع واشک کو دو حلقوں میں تقسیم کرنے، نیشنل پارٹی کے رکن میر رحمت صالح بلوچ ضلع پنجگور میں 3سالوں سے بند انٹر نیٹ سروس کو بحال کرنے، حق دو تحریک کے مولانا ہدایت الرحمن کوئٹہ سے اندورن ملک بند ٹرینوں کو بحال کرنے محکمہ ریلوے کی آسامیوں کو ختم کر نے کا سلسلہ بند کرنے سی پیک فیز 2میں بلوچستان بھر کے ریلوے نظام کوشامل کرنے سے متعلق،جمعیت علماء اسلام کے رکن سید ظفر علی آغا پشین میں منشیات تدارک سینٹر کے قیام سے متعلق علیحدہ علیحدہ قرار داد یں پیش کریں گے۔اجلاس میں محکمہ ملازمتہائے و عمومی نظم و نسق اور محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات سے متعلق سوالات دریافت اور ان کے جوابات دئیے جائیں گے۔